باڑہ،سکیورٹی فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،2جوان شہید

Apr 08, 2023 | 20:26 PM

ایک نیوز:خیبر ڈسٹرکٹ کے جنرل علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم دھماکہ حملے میں2جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ پھٹنے سے37 سالہ نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی 34 سالہ نذیر اللہ محسود شہیدہوئے۔ علاقے میں کسی بھی دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے  کلیئرنس آپریشن کیاجارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں