پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچز کو چار ماہ سے تنخواہیں ادانہ کیں

پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچز کو چار ماہ سے تنخواہیں ادانہ کیں
کیپشن: پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچز کو چار ماہ سے تنخواہیں ادانہ کیں

ایک نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نےچار ماہ سے 6 ایسوسی ایشنز کے کوچز کو تنخواہوں کی ادائیگی تاحال نہیں کی۔
تفصیلات کےمطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی تنخواہوں کی ادائیگی چار ماہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے بتایاکہ 150 میں سے 87 کوچز کو  تنخواہوں کی مکمل ادائیگی ہوچکی ہے جبکہ چند کوچز کی سیٹلمنٹ کا مسئلہ ہے، چند کوچز کو  پی سی بی کا سامان واپس کرنا ہے جس کے باعث تنخواہوں کی کلیرنس نہیں دی گئی۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق 28 کوچز کو تنخواہوں کی مکمل ادائیگی رواں ہفتے ہوجائے گی جبکہ کے بقایہ 35 ایسوسیشن کوچز کو  اپریل کے آخری ہفتے تک تنخواہوں کی ادائیگی کلیر کردی جائے گی۔