پاکستانیوں کی افواہیں دم توڑ گئیں،دبئی کی شہزادی نے شادی کرلی

پاکستانیوں کی افواہیں دم توڑ گئیں،دبئی کی شہزادی نے شادی کرلی
کیپشن: The rumors of Pakistanis died, the princess of Dubai got married

ایک نیوز:پاکستانی دبئی کی شہزادی کی عمران خان کے بیٹے سے شادی کی افواہیں اڑاتے رہ گئے، شہزادی نے واقعی شادی کر لی۔

کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ مچا جب عمران خان کے صاحبزادے سلیمان کے ساتھ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ سے ملتی جلتی نوجوان لڑکی تصویر جوڑ کر شیئر کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ مبینہ طور پر دبئی کی شہزادی نے شادی کی پیشکش کی ہے لیکن پاکستانی افواہیں اڑاتے رہ گئے اور اب خبر آئی ہے کہ شہزادی حقیقت میں شیخ مانع کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

شیخہ مہرہ کے شوہر شیخ مانع دبئی کی معروف کاروباری شخصیت شیخ محمد بن راشد بن المانع المکتوم کے بیٹے ہیں، جو کہ رئیل سٹیٹ اور متحد ہ عرب امارات میں ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف منصوبوں کے باعث اپنی پہنچان رکھتے ہیں ۔

شادی کی خوشخبری دولہے کے والد شیخ محمد بن راشد بن المانع المکتوم نے نظم کی صورت میں جاری کی ، جس میں کہا گیاہے کہ ”اللہ کی جانب سے فراہم کئے  گئے اس خوبصورت دن پر خوشیاں منائی گئیں، کتابیں لکھی گئیں اور ہر گھر سے مبارک بادوں کا تبادلہ ہوا، جیسا کہ مانع کی شادی کی خوشخبری سے ہمارا دن روشن ہوا ایسے ہی ہماری رات بھی روشن ہوئی ،ہر ایک کو خوشی نصیب ہوئی ۔“

29 سالہ شیخہ مہرا ، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی ہیں ، جوکہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ہیں۔شیخہ مہرہ نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈگری حاصل کی ہے ، اور حال ہی میں انہوں نے محمد بن راشد گورنمنٹ ایڈمسٹریشن سے کالج کی ڈگری بھی لی ہے ۔