ن لیگ میں بغاوت کرنیوالےارکان کوشوکازنوٹس جاری

Apr 08, 2023 | 19:13 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کودودھڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش پر سابق گورنرز اور ناراض اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

 خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ عباسی کی جانب سے  سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا اور دوسرے رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے خلاف مختلف مقامات پر اجلاس منعقد اور اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں، مرکزی قائدین 15 یوم کے اندر اندر جواب دیں۔

مزیدخبریں