چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

Apr 08, 2023 | 18:11 PM

ایک نیوز : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، عمران خان کیخلاف مقدمہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج ہوا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان نےانٹرویو میں حساس ادارےکے آفیسر سےمتعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے، حساس اداروں کے مختلف آفیسرز کے نام لیکر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
مقدمے میں کہا ہے کہ عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کیلئےسوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتےہیں، ان کا یہ عمل ملک،ریاست کی سالمیت کیلئےخطرہ ہیں، ملزم نےاپنی تقاریرسےفوج ،مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا۔

مزیدخبریں