پریانکا چوپڑا کو جان سینا کا پیغام

پریانکا چوپڑا کو جان سینا کا پیغام

ایک نیوز: بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اداکار اور مشہور  ریسلر جان سینا نے نئی فلم میں کام کرنے پر  بھرپور خیر مقدم کیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں ایک نئی فلم 'ہیڈ آف اسٹیٹ' میں کام کرنے کیلئے جارہی ہیں اور  ان کے ساتھ اداکار ادریس ایلبا اور جان سینا بھی جلوہ گر ہوں گے۔اس حوالے سے جان سینا نے ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ایسی خوابوں کی ٹیم کو جمع کرنے کے لیے ایمازون اسٹوڈیوز کا شکریہ ادا کیا۔ 

جان سینا نے مزید کہا کہ ہیڈ آف اسٹیٹ میں ادریس ایلبا اور نئی کاسٹ ممبر اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا خیر مقدم کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر جوش ہوں۔جس کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے جان سینا کا پر جوش خیر مقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ مجھ سے بھی انتظار نہیں ہو  رہا، میں بھی کام کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔