ایک نیوز: معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے دنیا کی سب سے بااثر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے ٹائم نے ایک سروے کروایا جس میں دنیا کی بااثر ترین شخصیات کیلئےووٹنگ کروائی گئی۔ سروے میں 1.2 ملین افراد شریک ہوئےجس میں قارئین کی جانب سے ان معروف شخصیات کا انتخاب کیا گیا جو ان کے نزدیک سب سے زیادہ بااثر ہیں۔ووٹنگ کی لسٹ میں لیونل میسی، پرنس ہیری، میگن مارکل، مشیل ییہو، سرینا ولیمز، اور دیگرمعروف شخصیات کے نام بھی شامل تھے۔سب سے زیادہ چار فیصد ووٹ شاہ رخ خان کو ملے، اس طرح انہوں نے دیگر تمام معروف شخصیات پر سبقت حاصل کر لی۔
شاہ رخ خان 100 سے زائد معروف فلموں میں کام کر چکے ہیں اور حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم پٹھان بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن چکی ہے۔لوگوں نے 3 فیصد ووٹ ایران کی احتجاج کرنے والی خواتین کو دیے اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو دو فیصد ووٹ ملے، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر پرنس ہیری اور میگھن رہے انہوں نے 1.9 ووٹ حاصل کئے۔لیونل میسی 1.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں بااثر ترین شخصیت قرار پائے۔
ٹائم ڈاٹ کام کے مطابق، ٹائم کے ایدیٹرز 2023 کی ٹائم 100 فہرست کے لئے اپنی پسند کو 13 اپریل کو جاری کریں گے۔