مریدکے: بیٹی سے ملنے آئی بزرگ خاتون ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

Apr 08, 2023 | 13:34 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مریدکے میں ریلوے اسٹیشن کے قریب بزرگ خاتون ریل گاڑی کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئی۔
رپورٹ کے مطابق ریل کار 101 لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بزرگ خاتون بھکی شیخوپورہ سے بیٹی کو ملنے مریدکے آئی تھیں۔ جہاں ٹرین کی زد میں آکر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔65سالہ بزرگ خاتون کی شناخت مختاراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے اسے اتفاقی حادثہ قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نارووال میں علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین  کی زد میں آ کے 70 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین نارووال سے لاہور کے لیے جا رہی تھی کہ 70 سالہ ریلوے لائن پر بیٹھا شخص ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا تھا۔   ہلاک ہونے والے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اشرف کے نام سے ہوئی تھی جس کا تعلق نواحی گاؤں کلاس گورائیہ سے ہے۔  عینی شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ریلوے لائن پر بیٹھ ہوا تھا اور اسے  سنائی نہیں دیتا تھا۔ 

مزیدخبریں