ایک نیوز: سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری نے صدر مملکت کے اختیارات میں کمی کی قانون سازی کو احمقانہ قرار دے دیا۔
سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے، سپریم کورٹ کے رولز میں ترامیم کی کوشش کے بعد اب الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے صدر مملکت کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے۔ آپ سانس لیں سوچیں اور اپنی سیاست میں ترمیم کریں ایسی جلدی میں ترامیم کوئی نہیں مانے گا۔
حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے، سپریم کورٹ کے رولز میں ترامیم کی کوششش کے بعد اب الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے صدر مملکت کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے۔ آپ سانس لیں سوچیں اور اپنی سیاست میں ترمیم کریں ایسی جلدی میں ترامیم کوئ نہیں مانے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 8, 2023