کراچی: جنریٹر مارکیٹ میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق

Apr 08, 2023 | 13:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں نیو چالی جنریٹر مارکیٹ کے قریب واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن آتشزدگی میں ایک شخص دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گیا جبکہ 3 افراد بےہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی حکام نےریسکیو آپریشن کرتے ہوئے بے ہوش ہونے والے افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ 7 فائر ٹینڈر، 2 اسنارکلز اور 2 باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ لگنے کی وجہ بعد میں معلوم کی جائے گی۔

 میٹھادر پولیس کے ایس ایچ او خان محمد بھٹی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آر کے اسکوائر کی آخری اور دسویں منزل پر آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ 3 زخمی ہو ئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-08/news-1680941904-7434.mp4
ایس ایچ او نے مزید کہا کہ یہ بنیادی طور پر تجارتی عمارت تھی جہاں کئی دفاتر موجود ہیں اور کچھ پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو سروسز کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔ایس ایچ او نے دعویٰ کیا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن کولنگ کا کام جاری ہے، عمارت کو اچھی طرح چیک کرنے اور کلیئر کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے  کہ ایک لاش سول ہسپتال کراچی لائی گئی ہے جو تقریباً مکمل طور پر جل چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنریٹر مارکیٹ کے قریب واقع عمارت میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کمشنر کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا جلد انتظام کیا جائے اور کوشش کریں کہ آگ مزید نہ پھیلے۔ جانی اور مالی نقصان کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں اور آگ پر قابو پانے کے بعد واقعہ کی رپورٹ دی جائے۔

مزیدخبریں