پاکپتن: 4 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق،ہنستے بستےگھرمیں کہرام مچ گیا

پاکپتن: 4 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق،ہنستے بستےگھرمیں کہرام مچ گیا

ایک نیوز: پاکپتن میں گمشدہ ہونے والے 4 سالہ معصوم بچے کی لاش کئی گھنٹے بعد کھلے مین ہول گٹر سے برآمد کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکپتن میں4 سالہ معصوم بچہ ماں باپ کا لخت جگر گٹر میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ محلہ دار کی غفلت کے باعث پیش آیا۔  گنج شکر کالونی کا رہائشی 4 سالہ معصوم بچہ لاپتہ ہوگیا تھا کئی گھنٹے تلاش کرنے کے بعد لاش گھر کی قریبی گٹر سے برآمد ہوئی ہے۔  مین ہول کا ڈھکن مقامی محلہ دار نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کیلئے اٹھایا تھا مگر بند کرنا بھول گیا۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ بچہ گھر سے نکلا تھا لیکن اندھیرا ہونے کے باعث مبینہ طور گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔  گٹر سے بچے کی لاش نکالتے ہی محلہ میں کہرام مچ گیا۔