سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججزروسڑ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججزروسڑ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججزروسڑ جاری

ایک نیوز: سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 7بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،بنچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔

بنچ 2میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہونگے۔بنچ 3میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس امین الدین خان،بنچ 4میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید جبکہ بنچ 5میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ہوگا۔

بنچ 6میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور بنچ 7جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر معمول کے مطابق زیر سماعت آئیں گے۔