ایک ماہ میں مرغی کا گوشت تیسری بار مہنگا

ایک ماہ میں مرغی کا گوشت تیسری بار مہنگا
کیپشن: ایک ماہ میں مرغی کا گوشت تیسری بار مہنگا

ایک نیوز: لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت 15روپے فی کلو مہنگا ہو گیا،15روپے کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 519روپے کلو ہو گئی۔

 زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 338 روپے اورپرچون ریٹ 346 روپے مقرر کر دیا گیا،فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 259روپے فی درجن پر برقرارہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 7650روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ مرغی کا گوشت ایک ماہ میں تیسری بار مہنگا ہوا ہے۔