ایک نیوز: لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چوہنگ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو پولیس ملازمین کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ چوہنگ چوکی شیر شاہ کی پٹرولنگ ٹیم پر گذشتہ روز موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے فائرنگ کی تھی جس میں کانسٹیبل عرفان کے پیٹ جبکہ ھیڈ کنسٹیبل احسان کی ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں ۔ آئی جی پنجاب نے زخمی اہلکاروں کا ماتھا چوما اور عیادت کے دوران بھرپور حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملے ۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں سے زخمی اہلکاروں کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے بہترین نگہداشت کی ہدایت کی ۔آئی جی پنجاب نے جناح ہسپتال میں قائم پولیس خدمت کاونٹر کا بھی دورہ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز لاہور صہیب اشرف ، ایس پی صدر وقار کھرل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ چوہنگ چوکی شیر شاہ کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے۔م مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل احسان اور عرفان شامل تھے جنھیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔