آشیانہ اقبال ریفرنس:شہباز شریف اور احد چیمہ نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں

Apr 08, 2023 | 11:29 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: آشیانہ اقبال ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور احد چیمہ نے لاہور کی احتساب عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مشیر وزیر اعظم نے آشیانہ قبال ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی،وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف اور احد چیمہ کی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ سے کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نیب نے سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمارے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، بری کیا جائے۔شریک ملزم  ندیم ضیاء پیرزادہ ,کامران کیانی اور دیگر بھی  پیش ہوئے۔

مزیدخبریں