ایک نیوز: جہانیاں میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہانیاں کے نواحی چک 56 دس آر میں با اثر شخص کی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر پولیس نے ڈی ایس پی جہانیاں کے حکم پر ملزم کو گرفتار کرلیا
پولیس کے مطابق اسلحہ کی نمائش کرنے والا شخص قبضہ مافیا کا سرغنہ اہل علاقہ کو دھمکیاں دیتا رہا ہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے دو دن تک تھانے میں مہمان بنائے رکھا ۔ جس کے بعد اہل علاقہ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کردیا۔اہل علاقہ کے احتجاج کے بعد ڈی ایس پی جہانیاں اعجاز مسوانہ کی بروقت کارروائی ' ملزم سے اسلحہ بر آمد کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا .
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم نثار اکبر کو ہماری نشاندہی پر گرفتار کیا گیا احتجاج کے بعد ڈی ایس پی جہانیاں نے مقدمہ درج کروایا گیا ہے. ڈی ایس پی جہانیاں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم نثار اکبر کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے. پولیس نےملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور گولیاں بھی بر آمد کرلی ہیں.