ساہیوال: دیور اور ساس کے ہاتھوں بہو قتل،نعش گھر کے صحن سے برآمد

ساہیوال: دیور اور ساس کے ہاتھوں بہو قتل،نعش گھر کے صحن سے برآمد

ایک نیوز: ساہیوال سے دوسال قبل اغوا ہونے والی پانچ بچوں کی ماں کی گلی سڑی نعش گھر کے صحن سے برآمد کرلی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے علاقے ریتڑی کے رہائشی حساس ادارے کے ملازم محمد رمضان کی بیوی شہناز بی بی کو دوسال قبل ملزمان نعیم احسن اور یاسمین نے اغوا کرلیا تھا۔ ملزمان مقتولہ کے اغوا کے وقت گھریلو سامان طلائی زیورات موٹر سائیکل اور نقدی بیس لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئے تھے اور نواحی علاقے گروٹ میں کرائےکے مکان میں رہائش پذیر ہو گئے۔ مقتولہ کے دیور اور ساس نے ساتھی ملزم کے ساتھ مل کر مقتولہ کو اغوا کیا اور بعد ازاں قتل کرکے نعش گھر کے صحن میں دبادی تھی۔

پولیس تھانہ ساہیوال نے مدعی کی درخواست پر مقتولہ کے دیور نعیم اکرم کو گرفتار کیا تو اس نے دوران تفتیش قتل کا انکشاف کیا جس پر پولیس نے گزشتہ روز ملزم کی نشاندہی پر گروٹ کے محلہ بلوچاں والا کے ایک گھر سے مقتولہ کی گلی سڑی نعش برآمد کرلی اور ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-08/news-1680932586-6609.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-08/news-1680932586-3898.mp4