انڈیانا جونز 5 کا فائنل ٹریلر جاری

Apr 08, 2023 | 10:19 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:’انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف ڈیسٹنی‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوکاس فلم نے انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف ڈیسٹنی کا دوسرا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف ڈیسٹنی انڈیانا جونز کی آنے والی پانچویں فلم ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری  جیمز مینگولڈ کی ہدایت کاری ہے ۔

فلم کا پہلا ٹریلر  پچھلے سال جاری کیا گیا تھا جس نے دھوم مچا دی تھی  ۔ فلم کو اس سال 30 جون کو  سینما گھروں کی زینت بنے گی اور  مئی میں کینز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے لیے بھی پیش کی جائے گی۔ انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف ڈیسٹینی  1969 میں خلائی ریس کے وسط میں بنائی گئی ہے جس میں ہیریسن فورڈ انڈی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

مزیدخبریں