ایک نیوز: الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے وزارت خزانہ نے فنڈز جاری کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ نے 10 ارب روپے جاری کر دیے ہیں،الیکشن کمیشن کو پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کے 21 ارب روپے درکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی وزارت خزانہ نے پنجاب اسمبلی کو رقم دیدی ہے،الیکشن کمیشن 10 ارب روپے انتخابی اخراجات پر خرچ کرے گا۔کے پی کے اسمبلی کے عام انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد رقم کی ادائیگی ہو گی۔
دوسری جانب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو10 اپریل تک انتخابات کے لئے فنڈزملنے کے امکانات نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پیرتک کوئی اجلاس شیڈول نہیں ہے اور فنڈز کی مںظوری کیلئے سرکولیشن سمری کا سہارہ لینا پڑے گا۔مزید کہا کہ فنڈ کی عدم فراہم پر وزیرخزانہ اورسیکرٹری خزانہ کو توہین عدالت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور سرکولیشن سمری کے ذریعے فنڈزکی منظوری دی جا سکتی۔