خانپور: گزشتہ روز اغواء ہونے والے ڈاکٹرز کے بچے بہاولپور سے بازیاب

Apr 08, 2023 | 11:29 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:    خانپور میں گزشتہ روز اغواء ہونے والے ڈاکٹرز کے بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خانپور ،احمد پور سٹی,تھانہ صدر احمد پور اور ڈیرہ نواب پولیس نے مشترکہ کارروائی  کرتے ہوئےخانپور سے اغوا ہونے والے 2 بچے احمدپور المکہ ٹاون سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ پولیس نے4 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ہے۔ 

ڈی پی اور رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے پولیس کے ہمراہ بچوں کو باحفاظت انکے گھر پہنچا دیا ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اغواء ہونے والے دونوں بچوں کو بہاولپور سے بازیاب کروا یا ہے۔

ڈی پی او کا اس موقع پر کہناہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بچوں کو باحفاظت انکے گھر پہنچائیں گے ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں میڈیا سے ابھی سیئر نہیں کرسکتا اس سے پولیس آپریشن متاثر ہوسکتا ہے ۔بہت جلد تمام حقائق سے آگاہ کردیا جائے گا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔شہریوں نے پولیس زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔شہریوں نے پھولوں کی پتیوں سے ڈی پی او رحیم یارخان اور انکی پوری ٹیم کا بھر پور استقبال کیا۔

بچوں کے والد ڈاکٹر حسن محمود کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم نے میری فیملی کے ساتھ بچوں کی ویڈیو کال پر بات کروائی ہےﷲ پاک کا شکر ہے۔بچوں کو بہاولپور سے لیکر پولیس روانہ ہے ۔ بچوں کی بازیابی کی خبر سن کر شہری اہلخانہ کو مبارک دینے پہنچ گئے. جہاں پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے

قبل ازیں اہل خانہ شدت غم سے نڈھال بچوں کی پھوپھو نے سوشل میڈیا پر ڈاکوؤں سے التجا کی تھی۔پھوپھو  نے ڈاکوؤں سے التجاء  کرتے ہوئے کہا کہ  دونوں بچے بیمار ہیں ایک 7 سالہ سبحان سانس کی بیماری میں مبتلا ہے آپکو مبارک مہینے کا واسطہ بچوں کو گھر چھوڑ جائیں۔  اغوا کار بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں اور ان پر سلامتی بھیجتی ہوں بچوں کو چھوڑ دو۔

واضح رہے کہ  خان پور میں اغواء کاروں نے لیڈی ڈاکٹرز میاں بیوی کے 2 بچوں کو اغواء کر لیا تھا۔11 سالہ شایان  اور 7 سالہ سبحان کو سکول جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔دونوں بچے گاڑی پر ڈرائیور کے ساتھ سکول جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے بچوں کو اغوا کر لیا۔

مزیدخبریں