ایک نیوز: برانڈڈ موٹرسائیکلز بنانے والی کمپنیوں میں قیمتیں بڑھانے کی ریس جاری، ہنڈا،یاماہا کے بعد اب سوزوکی نے بھی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں 29 سے 46 ہزارتک بڑھا دیں۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو سرکلرجاری کردیاگیاہے، سرکلر کے مطابق سوزوکی جی ڈی 110 سی سی 29 ہزار اضافےسے 3 لاکھ 22 ہزار، سوزوکی جی ایکس ایس 125 سی سی 43 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزارکی ہوگئی ہے۔
سوزوکی جی ایس 150 سی سی 32 ہزار اضافے سے ساڑھے 3 لاکھ، سوزوکی جی آر 150 سی سی 46 ہزار اضافےسے 5 لاکھ 1 ہزار میں ملے گی، ان نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اپریل سے کردیا گیا ہے۔سوزوکی کی کم سے کم قیمت والی بائیک بھی اب 3 لاکھ 22 ہزار روپے میں ملے گی جبکہ 150 سی سی جی آر 5 لاکھ کی سطح بھی عبور کر گئی ہے ۔