گلزار امام  عرف شمبے کی گرفتاری ،قومی سلامتی کے اجلاس کے میں آئی ایس آئی کو خراج تحسین

 گلزار امام  عرف شمبے کی گرفتاری ،قومی سلامتی کے اجلاس کے میں آئی ایس آئی کو خراج تحسین

ایک نیوز: انٹیلی جنس ایجنسی دہشت گرد تنظیموں کے جال کو توڑنے میں کامیاب,  گلزار امام  عرف شمبے کی گرفتاری آئی ایس آئی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خصوصی کارنامہ ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں اس اہم کامیابی پر ڈی جی آئی ایس آئی کےلیے خصوصی طور پر ڈیسک بجائے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر پر اینٹلی جنس اداروں کی گرفت مضبوط ہے،ایسی عسکریت پسندوں کو دبانے میں وقت اور گڈ گورننس لگتی ہے۔

گلزار امام کی گرفتاری اس کے گروپ  کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑ دے گی .اعداد و شمار پہلے ہی عسکریت پسندوں کے واقعات اور ان کے پروفائل میں نمایاں کمی کے رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نام نہاد عسکریت پسند لیڈر بیرون ملک مقیم پرتعیش طرز زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور   عام بلوچ پہاڑوں میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور ریاست کے خلاف ایک لاحاصل جنگ لڑ رہے ہیں۔