ایک نیوز: پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کر دیا۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم ادارے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو محاذ آرائی کی پوزیشن پر لے آئے ہیں اور ان کے فیصلوں نے ریاست کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے، اس کا واحد حل چیف جسٹس کا استعفیٰ ہے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بغیر کسی تاخیر کے استعفی دے دینا چاہئے۔