کم عمرترین نوجوان نے پورایورپ گھوم کرورلڈریکارڈبناڈالا

کم عمرترین نوجوان نے پورایورپ گھوم کرورلڈریکارڈبناڈالا
کیپشن: The youngest teenager ever made a world record tour around Europe

ایک نیوز:امریکی نوجوان نے یورپ کے تمام ممالک میں جا کر پورا یورپ گھومنے والے کم عمر ترین کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ ریو میٹسوکا نے اپنے یورپ کے دورے کا آغاز اپنی 18ویں سالگرہ کے موقع پر آئس لینڈ سے کیا اور اپنے سفر کا اختتام 101 دن اور 44 ممالک گھومنے کے بعد مالٹا پر کیا۔
ریو کا کہنا تھا کہ گھر والوں کو بتایا تھا کہ وہ ہائی سکول سے فارغ ہونے کے بعد یورپ گھومنے جائیں گے۔ جب وہ تحقیق میں مصروف تھے تب کسی نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
ریو کامزیدکہناتھا مغربی یورپ کے ممالک تک جانے کے لیے انہوں نے ٹرینوں پر سفر کیا جبکہ مشرقی یورپی ممالک کے لیے انہوں نے بسوں پر سفر کیا۔ اس پورے سفر میں صرف دو بار، برطانیہ اور روس جانے کے لیے  طیارے پر سفر کیا۔ آئس لینڈ سے کیا اور اپنے سفر کا اختتام 101 دن اور 44 ممالک گھومنے کے بعد مالٹا پر کیا۔