خطرناک بیکٹریاآنکھوں کی بیماریاں پھیلانے لگا

Apr 08, 2023 | 08:17 AM

ایک نیوز:امریکا میں خطرناک بیکٹریاآنکھوں کی بیماریاں پھیلانے لگا۔ جو صحت مند افراد کی آنکھوں کو متاثر کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس نایاب سُپر بگ سے متاثر ہوکر تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور چار افراد کو اپنی آنکھوں کی پتلیاں نکلوانی پڑی ہیں۔ جبکہ آلودہ آئی ڈراپس کے استعمال کے بعد آٹھ افراد ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
امریکا میں فروخت کیے جانے والے آنکھوں کے ڈراپس میں سوڈوموناس ایروگِنوسا نامی بیکٹیریا پایا گیا ہے۔ یہ بیکٹیریا عموماً مٹی اور پانی میں پایا جاتا ہے اور اکثر خون اور پھیپھڑوں کے انفیکشنز کا سبب ہوتا ہے۔
خطرناک صورتحال کے پیشِ نظر امریکا میں صحت کے شعبہ کے نگراں اداروں نے گزشتہ دنوں فارمیسیوں سے دوا واپس منگا والی تھی تاکہ مسئلے کو محدود رکھا جاسکے۔
اس بیکٹیریا کی شناخت امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں قائم لانگ ٹرم کیئر سینٹر میں ہوئی تھی۔
 اس بیکٹیریا سے اس سینٹر میں موجود ایسے مریض بھی متاثر ہوئے ہیں جن میں کوئی علامات نہیں تھیں۔ ان مریضوں کے جسموں میں بیکٹیریا جگہ بنا چکے تھے۔
امریکی شعبہ صحت کے آفیشلز فکرمند ہیں کہ سامنے آنے والا نیا بیکٹیریا ملک میں جڑیں مضبوط کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں