بچوں کی بینائی کیلئے کالاموتیاں وبا خطرناک ہوگیا

Apr 08, 2023 | 08:00 AM

ایک نیوز: بچوں کی بینائی کیلئے کالاموتیاں وبا خطرناک ہوگیا،مرض تیزی سے پھیل رہاہے ۔
تفصیلات کےمطابق پیدائش کے ساتھ ہی اور پھر عمر بڑھنے پر دس سے بارہ سال کی عمر میں چھوٹے بچوں کو کالا موتیا کی بیماری نے صورتحال اس قدر تشویش ناک بنا دی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کیلئے بینائی سے محرومی سے بچانے کیلئےپریشان ہو کر انہیں آئی سپشلسٹ ڈاکٹروں کے پاس لیجانے لگے۔
بچوں میں کالا موتیا کی بڑھتی شرح کی وجہ دوران حمل خواتین کو مناسب خوراک نہ دینا کزن میرج اور بچوں کی پیدائش کے بعد بروقت انکی بینائی کا معائنہ نہ کرانا ہے ۔ بچوں میں کالا موتیا کی بیماری بینائی کی مستقل طور پر ختم ہو جانے کے خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ والدین بچوں کی پیدائش کے بعد مستقل بنیادوں پر بچوں کی بینائی کا معائنہ کرائیں۔
گلوکوما کی بیماری میں برقت تشخیص اور مستند ڈاکٹر سے علاج نہ ہونے کی صورت میں بچے عمر بھر کیلئےبینائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ کالا موتیا کی بیماری کے حوالے سے آگاہی کی بہت ضرورت ہے تاکہ بچوں کی آنکھوں کی بروقت سرجری کرکے انہیں بینائی سے محروم ہونے سے بچایا جاسکے۔
 آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے حوالے جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے۔ کالا موتیا کی بیماری کا شکار بچوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ رہی ہے جن کے ضروری ٹیسٹ کے بعد انکی سرجری کا عمل شروع کردیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں