ایک نیوز:چینی صدراورفرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں روس ،یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے شی جن پنگ نے انپے مؤقف میں کسی قسم کی تبدیلی کااشارہ نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی صدر کا فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں کہنا تھا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر بین الاقوامی برادری سے پرامن رہنے کی اپیل کرنے کیلئےتیار ہے۔
شی جن پنگ کامزیدکہناتھاکہ امن بات چیت جلد از جلد دوبارہ شروع کرنی چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے حوالے سے تمام فریقین کے مناسب سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی حل کی تلاش اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سیکورٹی فریم ورک کی تعمیر ضروری ہے۔