نارتھ کراچی باباموڑکے قریب مبینہ پولیس مقابلہ

Apr 08, 2023 | 04:01 AM

ایک نیوز:نارتھ کراچی میں باباموڑکے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دورا ن 3ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کاکہناتھاکہ 3ڈاکوشہریوں سے لوٹ مارکرکے فرارہورہے تھے کہ پولیس پارٹی سے سامناہوگیا۔دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ڈاکوہلاک ہوگئے ۔
پولیس حکام کامزیدکہناتھاکہ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ،موٹرسائیکل اورچھیناہواسامان برآمدکرلیاگیا۔
دوسری جانب تھانہ سچل کی حدودجمالی پل کے قریب ایک اورپولیس مقابلہ ہواجس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔گرفتارملزم کی شناخت داداللہ کے نام سے ہوئی ہے ،اورملزم سے اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے۔

مزیدخبریں