خانیوال:ملزمان کی فائرنگ سے دوبھائی جاں بحق

خانیوال:ملزمان کی فائرنگ سے دوبھائی جاں بحق
کیپشن: Khanewal: Doubhai was killed by the firing of the accused

ایک نیوز:خانیوال کے علاقے کچاکھوہ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے دوبھائیوں کوقتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خانیوال کے علاقہ تھانہ کچاکھوہ کی حدودمیں ملزمان نے اپنے گاؤں میں آئے ہوئےدومہمان بھائیوں پرفائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔اورملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتولین کی شناخت اورنگزیب عرف زیبااورپرویزکے نام سے ہوئی،دونوں لاشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال روانہ کردیاگیا۔
پولیس نے مزیدکارروائی کیلئے شواہداکٹھے کرکے تحقیقات کاآغازکردیاہے۔