دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ سائٹ پردھماکا،3افرادجاں بحق

دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ سائٹ پردھماکا،3افرادجاں بحق
کیپشن: Explosion at Diamarbhashadam project site, 3 people killed

ایک نیوز: دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ سائٹ پردھماکاہونے سے 3افرادجاں بحق اور9افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چلاس میں رات گئےدیامربھاشاڈیم پراجیکٹ سائٹ پر زورداردھماکا ہوا۔جس کہ نتیجے میں 3افرادجاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کاتعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکا میں9افرادزخمی بھی ہوئے جن کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعدریجنل ہیڈکوارٹرہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردگئی ہے۔پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے علاقے کوگھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔