ہتھ کڑیاں لگا کر طویل پیراکی کرنے کا نیا ریکارڈقائم

Apr 08, 2023 | 00:41 AM

ایک نیوز: مصر کے ایک پیراک نے ہتھ کڑیاں لگا کر 11 کلو میٹر سے زیادہ پیراکی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

مصر کے 31 سالہ پیراک شہاب عالم نے خلیجِ عرب کے کھلے پانیوں میں ہتھ کڑیاں لگا کر 11.65 کلومیٹر پیراکی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کیا۔

شہاب عالم سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے بینجامن کیٹزمن کے پاس تھا۔ انہوں نے 2021 میں 8.60 کلومیٹر پیراکی کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

 شہاب عالم نے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تقریباً چھ گھنٹوں تک مسلسل پیراکی کی۔

شہاب عالم کا کہنا تھا کہ دورانِ ٹریننگ جب انہوں نے ہتھ کڑیاں لگائی ہوتی تھیں تو ان کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا اس لیے وہ نسبتاً کم رش والی جگہوں پر پیراکی کرتے تھے اس کے باوجود ان کو اس مسئلے کا سامنا ہوتا تھا۔

مزیدخبریں