الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے تحت اگر منتخب نمائندہ ساٹھ دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی، آرڈیننس کا مجوزہ ڈرافٹ وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا، آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فوراً ایسے منتخب نمائندے کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کریں گے جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے چوہدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تاہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چوہدری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں، گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں بھی انہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔