مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار

برطانیہ کا دورہ انتہائی مصروف،اہمیت کا حامل تھا،نائب وزیر اعظم 
کیپشن: The visit to UK was very busy, important, Deputy Prime Minister

ایک نیوز:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین، پاکستان اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔ 

تفصیلات کےمطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن مٰیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہابرطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،   17لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، برطانیہ کا دورہ انتہائی مصروف،اہمیت کا حامل تھا،برطانوی نائب وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں،پاکستان182ملکوں کی حمایت سے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا،برطانوی قیادت سے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔   

انہوں نے کہا پی ٹی آئی دور میں ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے صورتحال خراب ہوئی،پروازوں کی بحالی کے معاملے پر یورپی یونین سے بھی گفتگو جاری ہے،ہوا بازی کے شعبے میں عالمی معیارات کی پاسداری کیلئے پر عزم ہیں، پروازوں کی بحالی کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں، ہوابازی کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاوشیں کی جا رہی ہیں  ،پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کی جا رہی ہے۔ 

نائب وزیراعظم نے کہا مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین،پاکستانی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا،اسلاموفوبیا کی روک تھام کیلئے بھی پاکستان نے ہر فورم پر آواز اٹھائی،ہماری کوششوں سے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ممکن ہے، پاکستان نے نہتے فلسطینیوں کیلئے مصر،اردن کے ذریعے امدادی سامان بھجوایا۔ 

اسحاق ڈار کا مزید کہناتھا ہماری حکومت نےمیڈیکل کے فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں داخلہ دینے کا فیصلہ کیا،سلامتی کونسل کی2سالہ غیر مستقل رکنیت کے دوران عالمی امن کیلئے کردار ادا  کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینا ہمارے ایجنڈے میں ہے۔