ایک نیوز:اسرائیلی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کیلئے موزوں شخص قرار دے دیا۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور گولڈ سمتھ فیملی سےرشتہ داری ایک حقیقت ہے، گولڈ سمتھ خاندان سے تعلق بانی پی ٹی آئی کا سرائیل سے متعلق زویہ بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی گولڈ سمتھ خاندان سےرشتہ داری،جمائمہ گولڈ سمتھ سے ازواجی تعلق ایک حقیقت ہے،بانی پی ٹی آئی نے گولڈ سمتھ فیملی کے ذریعے اسرائیل حکام کو پیغامات بھیجے، پیغامات میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کے پاکستان سے تعلقات قائم کرنے کے لیے بہترین شخصیت قرار دے دیا ۔
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا بانی پی ٹی آئی کے دور میں خارجہ تعلقات کے لیے ایک ایسے ہی نقتہ نظر کی نشاندہی کی گئی، بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے بارے پاکستان کے مؤقف کا از سرنو جائزہ لینے کو تیار تھے۔
اسرائیلی اخبار نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی پاک،اسرائیل تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا بانی پی ٹی آئی کے برادر نسبتی زیک گولڈ سمتھ کا یہودی اور اسرائیل حمایتی با اثر مغربی حلقوں سے قریبی تعلق ہے، اسرائیل اور اتحادی بانی پی ٹی آئی کی پاکستانی سیاست میں شمولیت کو یقینی بنائیں۔