پی ٹی آئی والے رنگ بازی اورشعبدہ بازی کرناچاہتے ہیں،طلال چوہدری 

Sep 07, 2024 | 15:03 PM

ایک نیوز:سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی والے رنگ بازی اورشعبدہ بازی کرناچاہتے ہیں ۔ 

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  لیگی رہنما  و سینیٹر طلال چودھری نے کہا پی ٹی آئی والے ایک عرصے سے جلسہ ،جلسہ کاراگ الاپ رہے ہیں،پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے،ہرگروپ پی ٹی آئی پرقبضہ کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہاہے،پی ٹی آئی والے دن رات رنگ برنگی بڑھکیں مارتے ہیں، پی ٹی آئی والے رنگ بازی اورشعبدہ بازی کرناچاہتے ہیں۔  

انہوں نے کہا جلسہ ضرورکریں لیکن آئین وقانون کے دائرہ سے باہرنہ نکلیں،انتظامیہ پرامن جلسے کیلئے پوری مددفراہم کرے گی،جلسے کے دوران آئین وقانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا،ماضی میں اسلام آبادکے امن کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی،اسلام آبادمیں جلسوں ،دھرنوں کے دوران کاروبارزندگی کومفلوج کیاگیا،پی ٹی آئی والے جلسے کی جگہ شعبدہ بازی کررہے ہیں،پی ٹی آئی کاہررہنمابڑھکیں ماررہاہے۔ 

طلال چودھری کا مزید کہناتھا خیبرپختونخواحکومت اپنی 6ماہ کی کارکردگی توعوام کوبتائے،وزیراعلیٰ بتائیں 6 ماہ کی حکومت میں عوام کوکیاسہولیات دیں،خیبرپختونخوا کے عوام کے پیسوں سےکرینیں لاکراسلام آبادپرچڑھائی کی اجازت نہیں دی جائیگی،دوسروں پرسوال اٹھانے کی بجائےبتایاجائے کہ 13 سالہ حکومت میں خیبرپختونخوامیں کیاکیا؟جواب دیاجائے کہ خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ بدامنی کیوں ہے؟۔   

مزیدخبریں