ایک نیوز:سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000ہزار روپے کمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 24ہزار 194روپے فی تولہ ہوگئی،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب سے عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کی کمی سے 2497 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1400روپے اضافہ ہواتھا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63ہزار 500روپے ہوگئی تھی،جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 1200روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 25ہزار 908روپے ہوگئی تھی۔