فرانس:اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عدالت نے حکومتی اقدام جائز قرار دیدیا

فرانس:اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عدالت نے حکومتی اقدام جائز قرار دیدیا
کیپشن: فرانس:اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عدالت نے حکومتی اقدام جائز قرار دیدیا

ایک نیوز :فرانس کی اعلیٰ عدالت نے  اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت دی اسٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے، مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے گز شتہ ماہ اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔فرانسیسی حکومت کی عبایا پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دیا۔فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایا پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔