چینی بحران میں غلط بیانی پر سیکرٹری خوراک عہدے سے فارغ

Sep 07, 2023 | 22:19 PM

 ایک نیوز : چینی بحران میں غلط بیانی پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری خوراک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس معاملے پر  چیئرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکرٹری آب پاشی واصف  خورشید کو سیکرٹری  خوراک  پنجاب کا اضافی  چارج  دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں