نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی سفیر کی ملاقات

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی سفیر کی ملاقات
کیپشن: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی سفیر کی ملاقات

ایک نیوز :نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے  ملاقات کی ۔نگران وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کےمطابق   ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہا، نگران وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کیلئے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا،  سعودی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ،سعودی سفیر نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہے،  پاکستان کے ساتھ دو-طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا،  فریقین نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کیلئے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کا اظہار باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات پر اتفاق ،نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل سپورٹ اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔