ایک نیوز :جے آئی ٹی نے جناح ہاؤس مقدمے میں چئیرمین پی ٹی آئی کو گنہگار ٹھہرادیا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے بتایا کہ چئیر مین پی ٹی آئی کے کہنے پر جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ ہوا ۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے تفتیش میں جلاؤ گھیراؤ کروانے کا اعتراف بھی کیا ۔ جے آئی جی کے سربراہ عمران کشور نے تفتیش مکمل کر لی ۔جے آئی ٹی نے چئیر مین پی ٹی آئی کو تین دفعہ شامل تفتیش کیا تھا ۔جے آئی ٹی کی ٹیم اٹک جیل میں بھی چئیر مین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کرنے گئی تھی ۔ جے آئی ٹی کی جانب سے جلد چیئرمین پی ٹی آئی کی سانحہ 9 مئی میں گرفتاری ڈالنے کا امکان ہے ۔عسکر ی ٹاور میں جلاو گھیراؤ کی تفتیش تاحا ل جاری ہے ۔جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ میں تفتیش کے لیے حکومت نے علیحدہ علیحدہ دو جے آئی ٹیز بنائی تھی ۔