ڈالر مزید 10روپے سستا ہوگا ، ملک بوستان 

Sep 07, 2023 | 18:50 PM

ایک نیوز :ملک بوستان نے کہا ہےکہ ایک سال بعد امریکی کرنسی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قیمت انٹر بینک سے نیچے آگئی ہے۔ابھی تو ڈالر مزید دس روپے سستا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر بوستان ملک کا کہناتھا کہ  ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیرکو جاتا ہے۔ملک بوستان نے کہا ہے کہ امید ہے آنے والے دنوں میں ڈالر مزید دس روپے سستا ہوگا، نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ آج بڑے عرصے بعد ڈالر کا ریٹ تین سو پینتیس سے کم ہو کر تین سو بیس سے نیچے آیا ہے۔اس کا کریڈٹ چیف آف آرمی اسٹاف جناب عاصم منیر کو جاتا ہے جنہوں نے فاریکس ڈیلرز کو درپیش مسائل دور کیے۔

مزیدخبریں