ایک نیوز : ہواوےنے ’’میٹ 60 پرو‘‘ لانچ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ہووائے نے ایک ایسا موبائل فون لانچ کردیا ہے جو پانی میں گر کر بھی آپ کی بات مانے گا ، قیمت اور فیچرز کے بارے میں جانئیے۔
ہواوے ’’میٹ 60 پرو‘‘کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کا کیمرہ سام سنگ گلیکسی اور آئی فون سے بھی بہتر ہے، دراصل فون کی بیک پر تین کیمرے دائرے میں نصب ہیں جو 360 زاوئیے کی تصاویر اور ویڈیو بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ مین کیمرہ 50 میگا پکسلز کا ہے جو آپٹیکل ایمیج اسٹیبلائزیشن یا OIS صلاحیت سے لیس ہے جبکہ اسکے اپرچر کی رینج f/1.4تا f/4.0 تک ہے ، دوسرا کیمرہ 12 میگا پکسلز کا ہے جس کا اپرچر f2.2 رینج کا ہے جبکہ تیسرا کیمرہ 48 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے جس کا اپرچر بۃ3.0 رینج کا ہے یہ دونوں کیمرے آٹو فوکس اور OIS صلاحیت کے حامل ہیں جبکہ ان کی زوم کرنے کی صلاحیت 3.5گنا تک ہے۔
سیلفی کیمرہ 13 میگا پکسلز کا ہے جس کے اپرچر کی رینج f/2.4 تک ہے یہ 18mm الٹرا وائڈ snapper ہے جو اسکرین کے اندر نصب ہے اورTof تھری ڈی سسٹم اور فیس آئی ڈی سے لیس ہے۔
فون کی اسٹوریج کیپیسٹی 128 جی بی ، 256 جی بی اور ایک ٹی بی ہے جبکہ فون میں نینو میموری سے لیس مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی دوسری سم سلاٹ میں لگایا جاستا ہے ۔سب سے دلچسپ فیچر واٹر پروف ورکنگ کا ہے یہ فون زیر آب رہ کر بھی آپ کے چہرے کو پہچان کر نہ صرف ان لاک ہوگا بلکہ آپ کے ہاتھ اور انگلیوں کے اشاروں پر بھی کام کرے گا ۔فون اسکرین 1260x2720 ریزولیوشن کے ساتھ 120 ہرٹز میں دستیاب ہے جبکہ ایچ ڈی آر اور ہائی برائٹ نس کے ساتھ ایک ارب رنگ ڈسپلے کرنے کے قابل ہے۔
88 واٹ کی تیزرفتاری سے وائرلیس چارج ہونے والی بیٹری محض 30 منٹ میں فل چارج ہوجاتی ہے ۔فون جدید ترین ہارمونی آپریٹنگ سسٹم 4.0 کے ساتھ دستیاب ہے جو اسٹیلائٹ فون میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔کائیرن چپ سیٹ 9000 sسے لیس فون 8 سی پی یو کورز کے ساتھ 1+3+4کنفگریشن میں دستیاب ہے جبکہ کورٹکس جی پی یو لگا ہوا ہے لیکن قیمت کچھ زیادہ ہے اس کی قیمت 5 ہزار 999 یوآن ہے جو تقریبا 3 لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔