نئی دہلی :غیر ملکی سفیروں کی حفاظت کیلئے اینٹی ڈرون نظام نصب

Sep 07, 2023 | 17:46 PM

پی  این این : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں غیر ملکی سفیروں کی حفاظت کے لئے اہم اقدام،   ڈرون حملے سے بچاؤ کے لئے ڈپلومیٹک انکلیو میں  اینٹی ڈرون نظام نصب کردیا گیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ممکنہ ڈرون خطرے کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے  بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی کے  ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید ترین اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا گیا ہے۔


بھارتی ادارے ڈی آر ڈی او  کا مقامی ساختہ یہ ڈرون سسٹم فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے  انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ڈرون حملوں کو پیشگی اطلاعات کے بدولت انتہائی سرعت سے ناکام بنانے ک اہلیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں