پی این این : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں غیر ملکی سفیروں کی حفاظت کے لئے اہم اقدام، ڈرون حملے سے بچاؤ کے لئے ڈپلومیٹک انکلیو میں اینٹی ڈرون نظام نصب کردیا گیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ممکنہ ڈرون خطرے کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید ترین اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
#WATCH | Indian counter-drone system developed by the DRDO deployed in the diplomatic enclave in the national capital to provide protection against any possible #drone threat. The drone systems of the DRDO & #IndianArmy along with other civilian agencies are working round the… pic.twitter.com/BmQkajNo1x
— Hindustan Times (@htTweets) September 7, 2023
بھارتی ادارے ڈی آر ڈی او کا مقامی ساختہ یہ ڈرون سسٹم فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ڈرون حملوں کو پیشگی اطلاعات کے بدولت انتہائی سرعت سے ناکام بنانے ک اہلیت رکھتا ہے۔