ایک نیوز :برطانیہ میں سرکاری خفیہ دستاویزات کو لیک اور راز داری ایکٹ کی خلاف ورزی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونیوالا سابق فوجی گرفتار کرلیاگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قید 21 سالہ سابق فوجی ڈینیئل عابد خلیفی کھانے پکانے کے لیے آنے والی باورچی کی وردی پہن کر جیل کے عملے کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیاتھا۔سابق فوجی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ باورچی کی وردی پہن کر کیٹرنگ والوں کے ساتھ ٹرک کے خفیہ خانے میں چھپ کر جیل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔
جیل کے عملے کو اس وقت پتہ چلا جب انھوں نے ڈینیئل خلیفی کا بیرک خالی پایا۔یاد رہے کہ سابق فوجی کو مئی میں نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا۔ اس پر بم بنانے اور اسے تین مختلف مقامات پر نصب کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام بھی ہے۔تمام ایئرپورٹس اور بندرگاہوں میں الرٹ کردیا گیا تاکہ ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جا سکے۔