اداکارہ ملائکہ اروڑہ کا بولڈ فوٹو شوٹ، دل کی دھڑکنیں تھام لیں

Sep 07, 2023 | 16:15 PM

ایک نیوز: فیشن کوئن اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرکچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں ان کا لک دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔ ان تصویروں میں ملائیکہ کافی گلیمرس لگ رہی ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئی ہیں۔

ان تصویروں میں ملائیکہ اروڑہ نے سفید کلر کے ڈیپ نیک تھائی ہائی سلٹ گاؤن کو زیب تن کیا ہوا ہے۔ جس میں وہ اپنا کروی فیگر فلانٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ 

تصاویر میں ملائیکہ اروڑہ نے ایک سے بڑھ کر ایک پوز دیے ہیں، جنہوں ںے صارفین کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ تصاویر میں ملائیکہ اروڑہ کا گلاسی میک اپ لک اور ان کا ہیئر اسٹائل دونوں ہی کافی ایلیگینٹ نظر آرہا ہے۔ ملائیکہ اروڑہ نے اپنے اس لک کو ایئررنگز، رنگز اور بلیک ہائی ہیلز کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

اداکارہ ملائیکہ اروڑہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ملائیکہ اروڑہ کبھی اپنے روایتی لک تو کبھی گلیمرس انداز تو کبھی بولڈ لک میں تہلکہ مچاتی رہتی ہیں۔

مزیدخبریں