ایک نیوز: صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے تھیٹروں کے ڈراما سکرپٹ منسوخ کر دئیے۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا ہے کہ تھیٹر کریک ڈاؤن پر جو جو ڈراما پیش ہورہا تھا اس کے سکرپٹس منسوخ کئے جا رہے ہیں۔نئے ڈراما سکرپٹس کی منظوری حکومتی ڈراما ایکٹ نافذ ہونے پر دی جائے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے مزید کہا ہے کہ پنجاب آرٹس کونسل نئی فیسوں کے ساتھ بہترین ڈراما کے سکرپٹ کو منظور کریں گے۔