محمد خان بھٹی ایک روزہ راہداری ریمانڈ نیب کے حوالے

Sep 07, 2023 | 15:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا۔دوران سماعت عدالت نے نیب کی راہداری ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد خان بھٹی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کو آج ہی احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے جس کے بعد نیب کی ٹیم انہیں لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور محمد خان بھٹی کے خلاف 12 ارب روپے کے کرپشن کیس کی انکوائری کر رہا ہے۔

مزیدخبریں