ایک نیوز: برطانوی خاتون زینا ایمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے چرس پلا کر تھانے میں رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کے ایک پولیس سیل میں زینا ایمان کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ زینا کے زیر حراست ہونے کی اہم فوٹیج ابھی تک غائب ہے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ فروری 2021 میں جبکہ اس کی عمر محض 14 برس تھی اسے حراست میں لے کر نشہ آور چیز پلائی گئی اور اس کی عصمت دری کی گئی۔ زینا کا کہناہے کہ سیل میں منتقل کے وقت اس کے سارے کپڑے اتار دئیے گئے تھے ۔ پولیس کو شک تھا کہ اس نے اور اس کی ساتھیوں نے منشیات اور ای سگریٹ چھپا رکھے ہیں ۔
سیل میں اپنے وقت کی فوٹیج دیکھنے کا حق استعمال کرتے ہوئے اسے معلوم ہوا کہ سیل کے دو گھنٹے کی فوٹیج غائب تھی۔ جبکہ بعد ازاں کہا گیا کہ سرورز کی خرابی کے باعث دو گھنٹوں کی فوٹیج ریکور نہیں ہوسکتی ہے۔ تاہم گریٹر مانچسٹر پولیس (جی ایم پی) نے رپورٹ نشر ہونے کے بعد زینا کا معاملہ پولیس کے نگراں ادارے، انڈیپنڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ (IOPC) کو واپس بھیج دیا ہے۔