ایک نیوز:بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پن بجلی کا 50 فیصد تک کاحصہ،آئی پی پیز کی بجلی کی پیداوری لاگت 78 روپے تک فی یونٹ، پن بجلی کی قیمت 5 روپے فی یونٹ،نیپرا نے پن بجلی منصوبوں کے لیے نیا اوسط ٹیرف جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پن بجلی منصوبوں کے لیے نیا اوسط ٹیرف 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا گیا،نیا ٹیرف مالی سال 2022-23 کے لیے جاری کیا گیا ہے۔پن بجلی کے بعض منصوبوں کی پیداوری لاگت 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے،سال 2022-23 کے لیے واپڈا کو 154 ارب روپے کا ریوینو درکار ہے،واپڈا نے صوبوں کو پانی کے استعمال کے منافع کے طور پر ادا 40 ارب روپے ادا کرنے ہیں،15 کروڑ 60 لاکھ روپے ارسا کو چارجز کے مد میں ادا کیے جائینگے۔
پن بجلی منصوبوں کی کیپسٹی پیمنٹ صفر ہے،پن بجلی منصوبوں کے آئی پی پیز سے ٹیک آن پے بنیادوں پر بجلی خریدی جارہی ہے،ورلڈ بنک سٹڈی کے مطابق پاکستان میں مزید 17 سے 18 ڈیم بن سکتے ہیں۔